منڈگوڈ:13/جنوری (ایس او نیوز)بنگلورو کے سنہا دیپ ٹرسٹ فار دی بلائنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے ثقافتی مقابلوں میں منڈگوڈ کے اگیان پرگیان نابینا رہائشی اسکول کے طلبا نے نمبر 2چمپئین کا خطاب جیتا ہے۔
ریاستی سطح کے ثقافتی مقابلے میں منڈگوڈ اسکول کی نابینا طالبہ رمیا انگڑی جونئیر لیول کے جانپد گیت اور بھاؤگیت مقابلہ میں اول مقام،متعلم منی کنٹھ نے سنئیر لیول کے بھاؤگیت مقابلہ میں اول، مصوری میں دوم اور کرناٹکا شاستریا سنگیت میں تیسرا مقام حاصل کیاہے۔ پرشورام میلن منی نے جانپد گیت اورمصوری مقابلہ میں دوم ،منگلا منتگی نے جانپد گیت مقابلے میں دوم انعام پایا ہے۔ ریاستی سطح کے مقابلہ جات میں انعام یافتہ طلبا کو ادارے کے صدر ایس وی آلد کٹی اور عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔